24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:0
بلوچستان میں انسداد پولیو کی قومی مہم آج شروع ہورہی ہے
کوئٹہ… بلوچستان میں انسداد پولیو کی قومی مہم آج شروع ہورہی ہے، صوبائی سیکرٹری صحت عبدالصبور کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران صوبے بھر میں 22لاکھ 38ہزار 600 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے 6ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔