25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 8:50
کراچی میں بھی 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع
کراچی…کراچی میں بھی 3 روزہ انسداد پولیو مہم ایک روز کی تاخیر سے آج سے شروع ہورہی ہے۔کراچی کی میں نیشنل ایمیونائزیشن ڈے کے تحت انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے، گزشتہ روز سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث یہ مہم موخر کردی گئی تھی،،تاخیر کی وجہ سیکیورٹی کے نامناسب انتظامات ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں سیکیورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں گے وہاں پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔