تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 13:29

عالمی ادارہ صحت نے بھارت کوپولیوسے پاک ملک قراردیدیا

نئی دہلی…عالمی ادارہ صحت نے بھارت کوپولیوسے پاک ملک قراردیدیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا پولیو سے پاک ہوچکاہے۔ جس کا مطلب ہے کہ دنیاکی 80فیصد آبادی پولیو سے پاک ہوچکی ہے تاہم افغانستان، پاکستان، نائیجریا سے پولیو وائرس کا خاتمہ نہیں ہوسکا۔ بھارت کی جانب سے پولیو سے بچاوٴ کے لیے دو دہائیوں سے کوششیں جاری تھیں۔ بھارت میں پولیو کا آخری کیس جنوری 2011 میں ریاست مغربی بنگال میں سامنے آیا تھا۔ تین سال تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آنے پر اس ملک کو پولیو سے پاک قراردیاجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.