تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:17

بچپن میں کھیل کود ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں، امریکی ماہرین

نیویارک… این جی ٹی… امریکہ کی انڈیایا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچپن میں بچوں کے کھیل کود کی عادت انہیں بڑھاپے میں ہڈیاں ٹوٹنے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں طالبعلموں کے کھیل کود کی عادت اور جسمانی ورزش ان کے ہڈیوں کے حجم اور مضبوطی کو بڑھاتی ہے اور یہ چیز پوری زندگی برقرار رہتی ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ زندگی بھر متحرک رہنے والے افراد میں بڑھاپے کے بعد بھی یہ عمل جاری رہتا ہے اور وہ کہیں گرنے کی صورت میں ہڈیاں ٹوٹنے جیسے عوارض سے محفوظ رہتے ہیں۔محققین کے مطابق بچپن میں کی گئی ورزش وغیرہ بڑھاپے میں ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے فائدہ مند ہے، چاہے جوانی میں انسان جسمانی مشقت سے جتنا دور بھاگے مگر نوعمری میں اس کے کھیل کود اس حوالے سے موثر ثابت ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.