29 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:1
گاجر کا استعمال مثانے کے کینسر سے بچاسکتا ہے، نئی تحقیق
بیجنگ… این جی ٹی…چین میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ گاجروں کا زیادہ استعمال مردوں کے اندر مثانے کے کینسر کا خطرہ کم کردیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 3 بار گاجروں کے استعمال سے مثانے میں کینسر کی رسولی پیدا ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس سبزی میں کروٹینویڈز نامی جز شامل ہے جو صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور گاجر کا جتنا زیادہ استعمال ہوگا مثانے کے کینسر کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا چلا جائے ۔