30 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:53
چاندنی راتیں انسانی خوابوں پر بھی اثراندازہوتی ہیں ،بر طانوی ماہرین
لندن…این جی ٹی…شاعراپنی شاعری میں تو چاندنی راتوں کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے بھی ان کی افادیت کو تسلیم کر لیا ہے۔جی ہاں بر طانیہ کی ہارٹ فورڈ شائر یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ چاندنی راتیں ہماری نیندوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں خاص طور پر خوابوں پر تو یہ انتہائی خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہیں۔ماہرین کے مطابق چاندنی راتوں میں لوگوں کے خواب انتہائی دلچسپ اور حیرت انگیز ہو جاتے ہیں ،مثال کے طور پر اگر آپ خواب میں سُپر ہیروز بن جائیں یا ڈریگن پر سواری کے مزے لوٹ رہے ہوں اس میں کمال چندا ماموں کا ہی ہوگا۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ پورے چاند کی راتوں میں انسان اچھے خواب دیکھتا ہے جس سے اس کا مزاج خوشگوار ہوتا ہے اور وہ مختلف نفسیاتی مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوپاتا ہے۔