30 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:50
پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کا 9 واں مرحلہ جاری
پشاور…پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کا 9 واں مرحلہ جاری ہے۔ شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر صبح 7 سے شام 5 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ فوکل پرسن صحت کا انصاف پروگرام ڈاکٹر اکرم شاہ کے مطابق پشاور کی 96 یونین کونسلز میں 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سمیت نو مہلک بیماریوں سے بچاوٴ کی ویکسین دی جائے گی۔ جب کہ صحت کا انصاف مہم کے لئے 4 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیمان خیل میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مہم نہیں چلائی جا رہی۔