31 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:20
گرمیوں میں گھڑیاں 1گھنٹا آگے کرنا دل کے دورے کا باعث
نیویارک… بیش تر مغربی ممالک میں سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانے کے لیے گرمیوں میں گھڑیاں ایک گھنٹے آگے کردی جاتی ہیں، امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ امریکی تحقیق کے مطابق گھڑی کو ایک گھنٹے آگے کرنے سے شہریوں کی نیند ایک گھنٹے کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اگلے دن دل کا دورہ پڑنے کے خطرات میں 25 فیصد اضافہ ہوجا تا ہے۔ تحقیق کے مطابق گھڑی کی سوئی کو دوبارہ معیاری وقت پر لانے سے لوگوں کو سونے کے لیے مزید ایک گھنٹے کا وقت مل جاتا ہے اور اس سے دل کے دورے کے خطرات میں 21 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے لیے امریکی ریاست مشی گن میں لائے جانے والے 42 ہزار مریضوں سے معلومات حاصل کی گئیں۔