31 مارچ 2014
وقت اشاعت: 19:59
ایبولا وائرس نے مغربی افریقی ممالک کوہائی الرٹ کردیا
کوناکری…افریقی ملک گنی میں ایبولاوائرس سے 78 افراد کی ہلاکت کے بعد چمگادڑ کھانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ چمگادڑ ”گنی“ میں ایک مرغوب غذا ہے لیکن وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ چمگادڑ جنوبی علاقوں میں ایبولا کے پھیلاوٴ کی وجہ ہے،جس کے بعد چمگادڑوں کی خرید وفروخت اور کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایبولا سے متاثر ہونے کی علامات میں خون کا اخراج، اسہال اور قے شامل ہیں۔ ایبولا وائرس قریبی میل جول سے پھیلتا ہے اور تاحال اس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق ایبولا سے ہلاکت کی شرح 25 سے 90 فیصد ہے۔