1 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:13
وزارت صحت میں اہم اسامیاں خالی ،متعدد منصوبے تعطل کا شکار
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت میں اہم اسامیاں خالی ہونے سے صحت کے کئی اہم منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ مری ، اعجاز جاکھرانی ،نفیسہ شاہ ، اور عمران ظفر لغاری نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا، نوٹس میں بتایا گیا کہ وزارت صحت میں سیکرٹری سے لے کر نیچے تک کئی اسامیاں خالی ہیں ، اس وجہ سے پولیو پروگرام ، زچہ بچہ صحت کے پروگرام سمیت کئی اہم ہیلتھ کئیر منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔