2 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:49
آج دنیا بھر میں آٹزم سے متعلق شعور و آگہی کا دن منایا جارہا ہے
لاہور…آج دنیا بھر میں آٹزم سے متعلق شعور و آگہی کا دن منایا جارہا ہے۔خود محویت یا اوٹزم ایسی بیماری ہے جس میں مریض لوگوں سے زیادہ میل ملاپ نہیں رکھتا۔ گم سم رہنا، کم یا بالکل بات چیت نہ کرنا اور شدید غصہ، آٹزم کی اہم علامات ہیں۔ جسم میں مرکری کی مقدار بڑھ جائے تو اس مرض کے امکانات میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ادویات کے ساتھ ساتھ آٹسٹ بچوں سے اچھا برتاوٴ اور سپیچ تھیراپی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹسٹک افراد مختلف تھراپیز کے ذریعے اسی سے نوے فیصد تک صحت یاب ہو سکتے ہیں۔اوٹزم کے مریض زیادہ توجہ کے مستحق ہیں،طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مناسب دیکھ بھال اور علاج کے ذریعے اوٹسٹک افراد بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔