تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:5

ہفتے میں تین بار مچھلی کھا ئیں،دل کے دورے سے بچیں

نیویارک…تحقیق کے مطابق ہفتے میں دو سے تین مرتبہ مچھلی کھانے سے،دل کا دورہ پڑنے کے امکان کم ہو جاتا ہے۔ہر ہفتے دو سے تین مرتبہ مچھلی کھانے والے افراد میں دل کے دورے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے جو ہر ہفتے صرف ایک بار یا بالکل ہی مچھلی نہیں کھاتے۔امریکا سمیت 15 ملکوں میں کی گئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ایسے افراد جو قدرے زیادہ مچھلی کھاتے ہیں، ان میں دل کے دورے کا امکان 12 فیصد کم ہو تا ہے۔مچھلی کے گوشت میں اومیگا 3 اور وٹامن ڈی اور بی بھی پایا جاتا ہے۔جو انسانی صحت کیلئے کافی مفید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.