4 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:41
با قا عدگی سے دانتوں کی صفا ئی ذہنی امراض سے بچا ئے؛ تحقیق
نیویارک… این جی ٹی…امریکی ما ہر ین کی تحقیق کے مطا بق مسوڑھوں اور دانتوں کی با قا عد گی سے صفا ئی کر نے سے متعدد ذہنی اور دما غی بیما ریوں سے بچا ؤ ممکن ہے۔ اس رپورٹ کے مطا بق دانتوں کی صفا ئی کو نظر انداز کر نے کے با عث دانتوں کو کیڑا لگنے ،مسوڑوں سے خون نکلنا ، سوجھن کے علاوہ الزائمر اوریاد داشت کی کمزوری جیسے موذی امراض بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ما ہرین کا مزید کہنا ہے کہ دانتوں کو صاف ستھرا رکھنے سے ناصرف دماغی صلا حیت بہتر ہو تی ہے بلکہ بڑھتی عمر کے سا تھ ساتھ یا دداشت بھی تیز رہتی ہے۔