تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:11

تنہائی مَردوں کو جلد کے کینسر میں مبتلا کر سکتی ہے،نئی تحقیق

اسٹاک ہوم…این جی ٹی…تنہائی کے عادی مردوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان کی یہ عادت ان کی جان بھی لے سکتی ہے۔جی ہاں سوئیڈن میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تنہا رہنے والے افراد میں جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے اور یہ مرض جلدی تشخیص نہ ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے اور ان میں اس بیماری کے باعث موت کا خطرہ 31 فیصد زائد ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے پر ہی اس کینسر کی تشخیص ہوجائے تو علاج سے صحت یابی کا امکان 90 فیصد سے زائد ہوتا ہے تاہم اس عمل میں جتنی دیر ہوگی موت کا خطرہ اتنا ہی زیادہ بڑھتا جائے گا۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تنہا رہنے والے مرد عام طور پر اپنی زیادہ پروا نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان میں جلدی کینسر سے موت کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.