تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:35

تربوز کھائیں، ہائی بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہیں

نیویارک… این جی ٹی…تربوز کا استعمال گرمی کے موسم میں جسم کو راحت پہنچانے اور پانی کی کمی دور کرنے کا باعث بنتا ہی ہے لیکن یہ سردی میں بلڈ پریشراور دل کے امراض کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سردی کے موسم میں تربوز کا استعمال موٹاپے کا شکار افراد میں ہارٹ اٹیک کے امکانات کافی حد تک کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ساتھ ہی ساتھ یہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اور جسم میں خون کی روانی کو کم کر دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق سردی کے موسم میں بلڈ پریشر کے مرض کا شکار افراد کے دل پر زور پڑتا ہے جسے بلا ناغہ تربوز کھا کر کم کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.