تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:57

حد سے زیادہ جاگنگ جان لیواثابت ہوسکتی ہے،امریکی ماہرین

نیویارک …این جی ٹی …یوں تو جاگنگ کو ورزش کا ایک اہم جز سمجھا جاتا ہے اور صحت پراچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن بہت زیادہ دیر تک جاگنگ کرنا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔جی ہاں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ کے مقابلے میں ایک توازن میں رہ کر دوڑنے کی عادت طویل العمری کا باعث بنتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہترین صحت کیلئے ایک ہفتے میں 2 سے 3 گھنٹے تک جاگنگ کافی ہے جبکہ اس سے زیادہ دیر تک دوڑنے کے شوقین افراد کی قبل از وقت موت کا خطرہ کافی ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق لوگوں کو بہت زیادہ دیر تک دوڑنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے صحت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ نقصان ہونے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.