تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:11

کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم مکمل

کراچی…کراچی کی 24 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم مکمل ہوگئی، 5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔ کراچی کی 24 حساس یونین کونسلز میں جاری انسداد پولیو مہم مکمل کر لی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور ان یونین کونسلز میں صبح سے شام تک موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی عائد تھی۔محکمہ صحت کے مطابق شہر کے حساس علاقوں میں ہفتہ وار انسداد پولیو مہم کا مر حلہ وار سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے تحت بلدیہ ٹاون، گڈاپ اور لانڈھی ٹاون سمیت مختلف یونین کونسلز میں 5 سال سے کم عمر کے تقریبا ًپانچ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.