9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:23
شرارتی بچوں کا علاج ڈانٹ ڈپٹ اور مار نہیں بلکہ صرف پیار،ماہرین
لندن… این جی ٹی…عام طور پر ماں باپ بچوں کی شرارتوں پرانہیں ڈانٹ ڈپٹ کرتے نظر آتے ہیں اور بعض اوقات نوبت چیخنے چلانے تک آجاتی ہے۔برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق والدین کا شرارتی بچوں کے ساتھ سختی سے پیش آنا ان کے رویے کومزید بد تر بنا دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق شرارتی بچوں کو سزا دینے کے بجائے پیار محبت سے صرف دلیل کے ذریعے شرارتوں سے باز رکھا جاسکتا ہے۔19ہزار بچوں پر کیے گئے اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ معاشی طور پر مستحکم والدین اپنے بچوں کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ سے گریز کرتے ہیں جبکہ اس کے برعکس معاشی طور پر کمزور والدین کا رویہ عموماً سخت ہوتا ہے۔