9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:32
مستقل معذوری سے نجات دلانے والی الیکٹریکل ڈیوائس تیار
نیویارک …فالج سے معذور افراد کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ اب وہ جسمانی طور پر مستقل معذوری سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ایک امریکی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسی الیکٹریکل ڈیوائس تیارکی ہے جو فالج کے مریض کومستقل معذوری سے بچاسکتی ہے۔،سائنسدانوں نے فالج سے متاثرہ چار جسمانی معذور افراد پر کامیاب تجربہ کرتے ہوئے ان کی ریڑھ کی ہڈی میں ایسی الیکٹریکل ڈیوائس لگائی ہے جوانہیں ہاتھ پیر چلانے میں مدددیتی ہے اور مکمل طور پر معذوری سے محفوظ رکھ رہی ہے۔