تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:33

خوراک اچھی طرح چبا کر کھانا صحت کے لئے فائدہ مندہے، طبی ماہرین

ٹوکیو…طبی ماہرین کا کہنا ہے خوراک اچھی طرح چبا کر کھانا صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ جاپان میں ہونے والی تحقیق کے مطابق زیادہ تیزی سے کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جبکہ ان کا وزن بھی سست روی سے کھانے والوں کے مقابلے میں اوسطاً 8 سے 10 کلو زائد ہوسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تیزی سے چبائے بغیر نگلنے سے جسم کے اندر خوراک زیادہ کیلوریز پہنچاتی ہے جبکہ مناسب طریقے سے چبا کر کھانے سے یہ مقدار کم ہوجاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.