10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:9
ہرکھانے سے پہلے آدھا چکوترا کھائیں ،ہرہفتے ایک پونڈوزن کم کریں
کراچی…ماہرین کا کہنا ہے کہ چکوترے کا استعمال وزن کم کرنے اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید ہے،ایک تحقیق کے مطابق چکوترے میں وٹامن کیلشیم اور پوٹاشیم بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو جسم میں انسولین کی مقدار کم کرنے میں مدرگار ہوتے ہیں ۔ماہرین کہتے ہیں کہ چکوترے میں 90فیصد پانی کی موجودگی بھوک کا احساس کم کرتی ہے اور ہر کھانے سے پہلے آدھا چکوترا کھانے سے ہر ہفتے وزن میں ایک پونڈ کمی ممکن ہے ۔