تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:11

کیلیفورنیا :3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،9 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

لاس اینجلس …امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ کیلی فورنیا کے شہر ریڈنگ میں بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثہ کے بعد ایک اور گاڑی اِن دو گاڑیوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق بس میں ہائی اسکول کے46 طلبا سوار تھے۔ حادثے کے بعد شاہراہ کو آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.