14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:24
تربوزدل ودماغ کو تقویت دینے کے لیے بہت مفید
کراچی… موسم گرما شروع ہوتے ہی بے شمار خصوصیات سے مالامال تربوز کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز کااستعمال انسانی صحت کے لیے بہت مفید اورجسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتاہے۔سورج کی تپش بڑھنے اورگرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں لوگ تربوز کی خریدوفروخت کرتے اور اس کے شربت سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں وٹامن اے،بی اورسی بکثرت پائے جاتے ہیں۔تربوز سے جہاں سورج کی تپش اورگرمی کی شدت کوکم کیاجاسکتاہے وہیں اس میں مختلف بیماریوں کاعلاج بھی پوشیدہ ہے۔اس کااستعمال دل ودماغ کو تقویت دینے کے لیے بہت مفید ہے۔