17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:14
آلو کا جوس بد ہضمی سے حفاظت کرتا ہے
برلن… این جی ٹی… سبزیوں اور پھلوں میں کئی بیماریوں سے شفا موجود ہے۔ حال ہی میں جرمنی اور آسٹریلیا میں کی گئی ایک تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلو کے جوس کا روزانہ استعمال بد ہضمی سے محفوظ رکھتا ہے ۔ بدہضمی کے 40 مریضوں پر کی جانے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ قبل اور رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس آلو کا تازہ جوس پینے سے نہ صرف ہاضمہ بہتر ہوتا ہے بلکہ پیٹ کی کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔