تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:24

خیبرپختونخوا: بچوں کی ویکسین کا معاملہ، وفاق اور صوبے میں ٹھن گئی

پشاور…خیبرپختونخوا میں بچوں کی ویکسین کے معاملے پر وفاق اور صوبے میں ٹھن گئی۔ وزیرصحت شہرام ترکئی کے مطابق آج کے صحت کا انصاف پروگرام کیلئے درکار ویکسین وزیراعظم پولیو سیل نے تاخیر سے بھیجی جس کے باعث پشاور میں آج مہم ملتوی کرناپڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ مردان، چارسدہ اور صوابی میں آج مہم چلائی جائیگی۔ انچارج وزیراعظم پولیو سیل ڈاکٹرالطاف بوسن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کو درکار پولیو ویکیسن فراہم کررہے ہیں، وفاق کی جانب سے ویکسین کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جارہی۔ ڈاکٹرالطاف بوسن کے مطابق پولیو ویکسین کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے، صوبوں کو دی جانے والی ویکسین کا ریکارڈ رکھنا ہوگا، خیبرپختونخوا میں مزید اضلاع کو مہم میں شامل کرنے سے ویکیسن کی طلب بڑھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.