20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:0
پشاور میں جاری صحت کا انصاف پروگرام کا آج آخری مرحلہ
پشاور…پشاور میں جاری صحت کا انصاف پروگرام کا آج آخری مرحلہ جاری ہے، مہم کے دوران بچوں کو پولیو سمیت نو بیماریوں سے بچاوٴ کی ویکسین دی جائے گی، اس موقع پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔صحت کا انصاف پروگرام کے آخری مرحلے میں آج پشاور کی 97 یونین کونسلوں اور کنٹونمنٹ بورڈز کے پانچ حلقوں میں سات لا کھ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے، مہم کے لیے چار ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ چار ہزار سیکورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے شہر بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔صحت کا انصاف پروگرام کے بارہ مراحل میں لاکھوں بچوں کو پولیو اور دیگر امراض سے بچاوٴ کی خوراک دی گئی۔ پروگرام کے اہداف کس حد تک حاصل کئے گئے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔