21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:42
جو بچے ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھتے ہیں وہ مقررہ نیند سے کم سوتے ہیں،تحقیق
نیویارک…ایک تحقیق کے مطابق جو بچے ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھتے ہیں وہ مقررہ نیند سے سات منٹ کم سوتے ہیں ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے چھ ماہ سے آٹھ سال کی عمر کے اٹھارہ سو بچوں پر تحقیق کی گئی جس کے مطابق جو بچے روزانہ ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھتے ہیں وہ مقررہ نیند سے سات منٹ کم نیند لیتے ہیں جبکہ جن بچوں کے کمروں میں ٹی وی سیٹ ہوتے ہیں ان کی تقریباً آدھے گھنٹے کی نیند کم ہوجاتی ہے،جس سے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت اثر انداز ہوتی ہے۔