تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:3

کینسر میں مبتلا مریضوں کی کامیاب سرجری کیلئے ہائی ٹیک چشمے تیار

واشنگٹن…امریکا میں ماہرین نے ایسے ہائی ٹیک چشمے ،تیارکئے ہیں ، جن کی نشاندہی سے کینسر میں مبتلا مریضوں کی کامیاب سرجری کی جاسکے گی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ محض ایک آپریشن کے ذریعے جسم کے کسی بھی حصے سے کینسر نکالنا ممکن نہیں ،کیونکہ سرجری کے وقت ٹھیک اورکینسر سے متاثرہ خلیوں میں فرق کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے لیکن اب امریکا میں ایسے ہائی ٹیک گلاسز کا تجربہ کیا گیا ، جن کی مدد سے ڈاکٹر واضح طور پر کینسر سے متاثرہ خلیوں کی شناخت کرکے انھیں ایک ہی آپریشن میں جسم سے نکال سکیں گے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ چشمے کے ذریعے کینسر سے متاثرہ خلیے چمکتے ہوئے نیلے رنگ کے نظر آتے ہیں ،جس سے ڈاکٹروں کیلئے اِن خَلیوں کی شناخت اب مشکل نہیں رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.