26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:9
آپ کے ٹوتھ برش میں ایک کروڑ جراثیم چھپے ہو سکتے ہیں ،برطانوی ماہرین
لندن…این جی ٹی…برطانوی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے آپ کا ٹوتھ برش دیکھنے میں چاہے جتنا بھی صاف ستھرا کیوں نہ لگے لیکن حقیقت میں کسی غلیظ مقام جتنا گندابھی ہو سکتا ہے۔جی ہاں برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ٹوتھ پیسٹ میں لگ بھگ ایک کروڑ جراثیم پائے جا سکتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹوتھ برش پر اتنے ہی جراثیم ہو سکتے ہیں جتنے کہ کسی ٹوائلٹ میں پائے جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جراثیم ہمارے ہاتھوں کے ذریعے بھی ٹوتھ برش میں منتقل ہو سکتے ہیں لیکن اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اکثر لوگ ٹوتھ برش کو باتھ روم میں رکھتے ہیں ۔