تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:1

ذیابطیس انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن سکتا ہے،ماہرین

نیویارک… این جی ٹی…ذیابطیس کی بیماری جسے شوگر بھی کہا جاتا ہے اگر حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔یہ انکشاف کیا ہے امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی کے ماہرین نے جن کا کہنا ہے کہ ذیابطیس کے شکار مریض کی حالت اگر ابتر ہوجائے تو یہ دن بدن دماغی صلاحیتیں کم کرتا رہتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر شوگر کا شکار مریض اپنی بیماری پر قابو نہ پاسکے تو گزرنے والی ہر دہائی کے ساتھ اس کی دماغی صلاحیتیں 20فیصد تک کم ہوسکتی ہیں۔تحقیق کے مطابق شوگر کے مرض کے باعث جسمانی نسیں دماغ کو درکار خون کی فراہمی صحیح طرح نہیں کر پاتی جو دماغ کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے۔ واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ذیابطیس کے شکار مریضوں کی تعداد 2کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.