تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:6

اینٹی بائیوٹک دوائیں بے اثر ہورہی ہیں، عالمی ادارہ صحت

نیویارک …عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں عام بیماریوں سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹک دوائیں بے اثر ہوتی جارہی ہیں جو صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اپنی پہلی عالمی رپورٹ میں کہا ہے کہ اینٹی بائیوٹک دواؤں کے خلاف جراثیموں کی مزاحمت کی بات اب محض پیش گوئی نہیں رہی، بلکہ عملی طور پر یہ دوائیں عام سے جراثیموں کے خلاف بھی بے اثر ہورہی ہیں جو دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطرناک بیماریوں سے ہٹ کر اب نمونیا اور پیشاب کے انفیکشن جیسی عام بیماریوں کا علاج کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.