تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:46

تربوز کے ساتھ اسکے بیج بھی صحت کیلئے مفید ہیں، ماہرین

نیویارک… این جی ٹی…گرمیوں کے موسم میں تربوز کا استعمال صحت کے ساتھ ساتھ روح کو تازہ رکھنے کیلئے مفید تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کے بیج کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج دل کے امراض کے ساتھ ساتھ ذیابطیس اور جلد کیلئے بھی مفید ہیں۔تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج میں شامل آئرن،پوٹاشیم اور وٹامن بالوں کومضبوط بناتا ہے اورچہرے پر موجود داغ دھبے دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد تربوز میں سے بیج نکال کر پھینک دیتے ہیں کیونکہ وہ اس کے فوائد سے لاعلم ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.