6 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:9
انسداد پولیو مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،شہبازشریف
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے لاہور میں ماحولیاتی نمونہ پازیٹو آنے پر برہمی کا اظہارکیااورکہاہے کہ وہ انسدادِ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے انسدادِ پولیو ویکسین کی100فیصد کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پنجاب میں انسدادِ پولیو مہم کے تفصیلی جائزہ کے لئے اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں انسدادِ پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائے،کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے،انہوں نے ایئرپورٹس،ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں سمیت تمام داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ خانہ بدوش بستیوں میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے ۔