6 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:50
عالمی وارننگ کے بعد انسداد پولیو مہم میں نئی روح پھونکنے کا فیصلہ
اسلام آباد…بین الاقوامی وارننگ ملنے کے بعد پاکستان جاگ گیا۔حکومت نے انسداد پولیو مہم میں نئی روح پھونکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پولیو ٹیکے لگانے کے سنٹر بنائے جائیں گے جبکہ پنجاب کے ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں پر بھی خصوصی انتظامات کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی وارننگ ملنے کے بعد حکومت حرکت میں آگئی،پاکستان جاگ گیا ،ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر انسداد پولیو سنٹر قائم کیے جائیں گے۔انسداد پولیومہم تیز کرنے کے جتن شروع ہوگئے ۔وزارت صحت نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزشن کی تنبیہ کے بعد پولیو مہم کو تیز کرنے کافیصلہ کرلیا۔قومی اسمبلی میں ابھی آج پولیو کیسز کے باعث پاکستانیوں پرسفری پابندیوں سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پر بات ہوئی ، وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسزسائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی پاکستان پرسفری پابندیوں کے بعد کل اجلاس بلالیا ہے۔