تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:38

دوڑنے کے بعد چیری کا جوس پینا انتہائی صحت بخش ہے، تحقیق

نیویارک …این جی ٹی …چیری کا ذائقہ صرف کھانے میں ہی بھلا نہیں لگتا بلکہ اس کے کئی طبی فوائد بھی موجود ہیں۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوڑنے اور دیگر جسمانی ورزشوں کے بعد چیری کا جوس پینا انتہائی صحت بخش ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کا جوس پینے سے نہ صرف تھکان کا احساس کم ہوتا ہے بلکہ دوڑنے کی وجہ سے پٹھوں میں ہونے والے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیریز میں قدرتی طور پر موجود Antioxidants قوتِ مدافعت مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.