7 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:19
عالمی ادارہ صحت نے پولیو ویکسینشن پر ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
جنیوا/اسلام آباد…عالمی ادارہ صحت نے پولیو ویکسینشن پر بین الاقوامی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، جس میں سفری شرائط درج ہیں ، عالمی ادارہ صحت نے 5 مئی سے اسے نافذالعمل قرار دیا تھا جبکہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بین االاقوامی سفر کرنے والوں پر اس کا اطلاق ابھی نہیں ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان، شام اور کیمرون پر مشروط سفر کی سفارش کے بعد ہیلتھ سرٹیفکیٹ بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشنز 2005ء کے تحت جاری کیا گیا۔ ہیلتھ سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ سے ایک سال کے دوران سفر کرنے والوں پر 4 ہفتے پہلے پولیو ویکسینشن کرانا ضروری ہے، جبکہ 4 ہفتے سے کم عرصہ کیلئے بیرون ملک جانے والے ائیرپورٹس پر پولیو ڈراپس پی کر جائیں، ہیلتھ سرٹیفکیٹ پر پولیو ویکسین کی کمپنی ، سرکاری دستخط اور مہر لازمی ہے۔ دوسری جانب، وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ پولیو ویکسینشن کی شرط جونہی نافذ العمل ہوں گی عوام کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔