تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:31

آسان ناموں کے حامل افراد ہوتے ہیں قابلِ اعتماد،ماہرین

اوتاوا… این جی ٹی…جب بھی نام کے بارے میں بات ہوتو سب سے پہلے خیال شیکسپیئر جی کے اس قول کی طرف ہی جاتا ہے کہ نام میں کیا رکھا ہے لیکن سائنس اس خیال سے متفق نظر نہیں آتی ۔جی ہاں نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ مشکل ناموں والے افراد پر لوگ اعتماد نہیں کرتے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ لوگ آسانی سے اُن اجنبیوں کی باتوں میں آجاتے ہیں جن کے نام آسان ہوں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آسانی سے ذہن نشین ہو جانے والے نام لوگوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اِن کا نام اتنا آسان ہے تو شخصیت بھی اتنی ہی سادہ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.