تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:23

پولیوکے قطرے نہ پلانے والے والدین کیخلاف کارروائی کی جائے،توجہ دلاوٴ نوٹس

اسلام آباد…پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں ایک توجہ دلاوٴ نوٹس جمع کرایا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرا دیاحکومت بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف ایکشن لے۔توجہ دلاوٴ نوٹس پیلز پارٹی کی اراکین اسمبلی عذرا فضل، شازیہ مری، نفیسہ شاہ اور شاہدہ رحمانی کی جانب سے جمع کرایا گیا۔توجہ دلاوٴ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی رپورٹ کے مطابق 47 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلاتے، ایسی بے پروائی کا مظاہرہ کرنے والے والدین کے خلاف حکومت کارروائی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.