7 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:39
ڈبلیو ایچ او کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، سائرہ افضل تارڑ
اسلام آباد…وفاقی وزیر ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے فیصلے پرناپسندیدگی کااظہارکیا گیا ہے،عالمی ادارے نے سفری پابندی نہیں لگائی اس کی صرف سفارش کی ہے، حکمت عملی طے کرنے کے لئے عالمی ادارے سے 15 دن کا وقت مانگا ہے۔ اسلام آباد میں صوبائی وزرائے صحت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کوبتایاہے کہ سب سے بڑا مسئلہ پولیو ویکسین کی فراہمی ہے، پاکستان کو سالانہ 80 کروڑ روپے کی پولیو ویکسین درکارہوگی۔ سائرہ افضل تارڑ نے بتا یا کہ پاکستان سے روزانہ 27 ہزار لوگ روزانہ بیرون ملک سفر کرتے ہیں، پولیو ویکسین کیلئے ائیر پورٹس پر خصوصی کاوٴنٹر قائم کیے جائیں گے،مسافروں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ مفت ویکسینیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔