تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:9

کراچی سے بیرون ملک جانے والوں کو پہلے پولیو سرٹیفیکٹ بنوانا ہوگا

کراچی…کراچی سے بیرون ملک جانے والوں کو پہلے پولیو سرٹیفیکٹ بنوانا ہوگا۔ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں عالمی ادارہ صحت کی سفری پابندیوں کا اطلاق کر دیا متعلقہ حکام کو ہدایات جاری۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اب کراچی سے بیرون ملک جانے والوں کو پہلے پولیو سرٹیفیکٹ بنوانا ہوگا،بیرون ملک جانے والے تمام افراد کیلئے پولیو سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ محکمہ صحت سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو 4ہفتے سے12ماہ تک کے سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوں گے،ہنگامی سفر پر جانے والے افراد کیلئے 4 ہفتے کا پولیو سرٹیفیکٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا،پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ مفت فراہم کیا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.