تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:22

مرد عورتوں کی نسبت زیادہ دل پھینک ہوتے ہیں، برطانوی تحقیق

لندن… این جی ٹی…برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مرد دل پھینکنے میں عورتوں سے زیادہ جلد باز ہوتے ہیں۔ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ پچیس فیصد مرد پہلی ہی نظر میں محبت کا شکار ہو جاتے ہیں جب کہ انتیس فی صد مرد دل ہارنے کے لئے پہلی ملاقات کا انتظار کرتے ہیں۔اس معاملے میں خواتین زیادہ مستعد نہیں اور وہ ممکنہ شریک حیات کی ظاہری روپ کی بجائے شخصیت اور دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرتی ہیں تاہم سروے میں ہر پانچ میں سے ایک خاتون نے بھی پہلی نظر میں گرفتار محبت ہونے کا اعتراف کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.