9 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:19
540فٹ اونچے ڈیم کو من چلوں نے کلائمنگ وال بنالیا
برن …این جی ٹی …سوئزرلینڈ میں تعمیر کر دہ 540فٹ اونچے ڈیم کی دیوار کو من چلوں نے دنیا کی سب سے بلند کلائمنگ وال بناکر چڑھائی شروع کر دی۔اس ڈیم کی بیرونی دیوار کے ساتھ خطروں کے کھلاڑی رسی لٹکا کر کسی خوف کے بغیر چڑھائی کرتے ہیں اور کئی گھنٹوں تک کسی اسپائڈر مین کی طرح گرے بغیر لٹک کر اوپرکی جانب مہم جو ئی کرتے اور پھر اسی طرح سرے تک پہنچتے ہیں ۔دنیا بھر سے آنے والے سیاح اس ڈیم کا ضرور رخ کرتے اور دنیا کی سب سے بلند اس کلائمنگ وال پر چڑھائی سے بھی محظوظ ہو تے ہیں۔