9 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:54
بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفیکیٹ ، حاملہ خواتین کیلئے نئی مشکل
اسلام آباد…بیرون ملک سفر کے لیے پولیو سرٹیفیکیٹ کی شرط سے حاملہ خواتین مسافر کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو ڈراپس حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ ہیں، حاملہ خواتین کو انسداد پولیو انجکشن لگائے جاتے ہیں جو پاکستان میں دستیاب نہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہپاکستان میں کبھی پولیو انجکشن آئے ہی نہیں، پولیو انجکشن نہ ہونے سے حاملہ خواتین کو پولیو قطرے پلانے پر مجبور ہیں۔ماہرین گائنا کولوجسٹ کا کہنا ہے کہ یہ ڈراپس ماں اور بچے دونوں کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔