تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:23

تیز مرچوں والا کھانا بلڈ پریشر کم کرسکتا ہے

بیجنگ… این جی ٹی…تیز مرچو ں کے حامل کھانے صرف آنکھوں میں ہی پانی نہیں بھرتے بلکہ جسم کے اندرونی نظام کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ چین میں طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے تحقیق کے بعد انکشاف کیاہے کہ تیز مرچوں والے کھانے بلڈ پریشر کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مرچوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو خون کی نالیوں کومعتدل کر کے ان میں خون کی روانی بحال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ماہرین کی اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے تیز مرچوں والے کھانے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.