تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:33

سرخ انگوروں کا جوس کولیسٹرول گھٹانے کیلئے مفید

میڈرڈ…سرخ انگوروں کے جوس کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول کم کر سکتا ہے۔اسپین میں ہائی کولیسٹرول کے مریضوں پر کی جانے والے ایک تجرباتی تحقیق کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک گلاس سرخ انگوروں کا جوس پینے سے نہ صر ف کولیسٹرول Maintain رہتا ہے بلکہ ان مرکبات کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے جو دل کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ انگوروں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو نہ صرف غذائیت بخشتے ہیں بلکہ بیماریوں سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.