تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:38

کراچی :پولیو کا اس سال کا پانچواں کیس سامنے آگیا

کراچی…کراچی میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا، پولیو وائرس کا شکار ہونے والے بچے کا تعلق گڈاپ سے ہے۔ انسداد پولیو سیل کے مطابق گڈاپ ٹاون کی یوسی 8 میں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ پولیو وائرس کا شکار ہونے والے 18 ماہ کے بچے کا نام ایاز رسول ہے جسے پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔رواں سال میں پولیو وائرس کے کیسز کی کراچی میں تعداد 5 ہوگئی۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کے باعث پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.