13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:41
پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار
اسلام آباد…وزارت ہیلتھ سروسز نے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا۔ پولیو سرٹیفکیٹ کے حصول کی پابندی کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ وزارت ہیلتھ سروسز کے مطابق پولیو ویکسی نیشن ہر عمر اور طبقے کے لیے لازمی ہوگی،حاملہ خواتین کو بھی سفر سے پہلے پولیو ویکسین لینا ہوگی،اورل پولیو ویکسی نیشن حاملہ خواتین کی صحت پر مضراثرات مرتب نہیں کرتی۔وزارت ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پولیو ہیلتھ سرٹیفکیٹ مستند افسران سے تصدیق شدہ ہوگا، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ وفاق صوبائی حکومتوں کو جاری کرے گا، صوبائی حکومتیں اپنے اسپتالوں کو سرٹیفکیٹ فراہم کریں گی، وفاق اور صوبوں میں پولیو کے خصوصی کاوٴنٹرز بھی بنائے جائیں گے۔