14 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:0
پولیو سرٹیفیکٹ دو دن میں چھپ جائیں گے:سیکرٹری ہیلتھ سروسز راشدہ ملک
اسلام آباد…سیکرٹری ہیلتھ سروسز راشدہ ملک نے کہا ہے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے دو دن میں پولیو سرٹیفیکٹ کارڈ چھپ جائیں گے۔پہلے مر حلے میں سرٹیفیکٹ وفاق فراہم کرے گا جبکہ بعد میں صوبے پولیو سرٹیفیکٹ خود بنوائیں گے۔ اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ سروسز کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے راشدہ ملک کا کہنا تھا کہ عمرے پر جانے والوں کے لیے ہوائی اڈوں پر خصوصی انتظامات کر دیے گئے ہیں، جہاں انھیں پولیو ویکسین کے ساتھ ہیلتھ سرٹیفیکٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے تمام اقدامات کر لیے جائیں گے۔