تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:58

صوبوں نے پولیو مہم کی کوریج پر غلط بیانی کی، وزیر مملکت ہیلتھ سروسز

اسلام آباد…وزیر مملکت ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تاررڑ نے کہا ہے کہ صوبوں نے پولیو مہم کی کوریج کے حوالے سے غلط بیانی کی،یکم جون سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو پولیو کارڈ لے جانا ہو گا، 10 لاکھ کارڈز تیار کر لیے ہیں، آج صوبوں کو بھجوا دیے جائیں گے۔ سینیٹ میں تحریک التوا پر بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ اصل جہاد انسداد پولیو مہم میں حصہ لینا ہے، انسداد پولیو ٹیمز پر حملہ کرنے والے پاکستان کو پتھروں کے زمانے میں پہنچا رہے ہیں۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تاررڑ نے کہا کہ صوبوں نے پولیو کوریج کے حوالے سے غلط اعدا دو شمار دیے ، صوبے بتاتے رہے کہ 90فیصد پولیو کوریج ہوئی، جبکہ اس وقت پنجاب میں پولیو کوریج 68 فیصد، سندھ میں 29فیصد،خیبر پختونخوا میں 52فیصد جبکہ بلوچستان میں 60فیصد ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ اس وقت ملک میں پولیو پر 90 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ وقفہ سولات کے دوران ایوی ایشن ڈویڑن انچارج نے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر وزارت دفاع سیمشاورت نہیں کی۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط بیانی کی کہ پی آئی اے کی نجکاری پر صوبوں سے مشاورت کی گئی ہیحالاں کہ معاملہ مشترکا مفادات کونسل کے سامنے نہیں رکھا گیا۔ اپوزیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ایوان سے واک آوٴٹ بھی کیا۔ سینیٹ کا اجلاس اب پیر کی شام 4 بجے ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.