تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:19

خیبر پختونخوا میں بارہ روزہ انسداد خسرہ مہم دوسرے روز بھی جاری

پشاور…خیبر پختونخوا میں بارہ روزہ انسداد خسرہ مہم دوسرے روز بھی جا ری ہے جس میں 6 ماہ سے لے کردس سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگا ئے جا رہے ہیں۔محکمہ صحت حکام کے مطابق بارہ روزہ انسداد خسرہ مہم کے دوران 96 لاکھ سے زیادہ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اسپتالوں میں 6 ماہ سے لے کر دس سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا ئے جارہے ہیں۔ اسپتالوں میں خسرہ مہم کے حوالے سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ والدین میں اس بیماری کے حوالے سے شعور بیدار کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.